Tuesday, April 23, 2024

سعادت حسن منٹو کو مداحوں سے بچھڑے 64 برس بیت گئے

سعادت حسن منٹو کو مداحوں سے بچھڑے 64 برس بیت گئے
January 17, 2019
لاہور ( 92 نیوز)  سعادت حسن منٹو کو مداحوں سے بچھڑے 64 برس بیت گئے ، مگر ان کی تحریروں کی کاٹ آج بھی محسوس کی جاتی ہے ۔ اردو زبان کے معروف افسانہ نگار اور اپنی تحریروں میں تلواروں کی سی کاٹ رکھنے والے سعادت ھسن منٹو 11 مئی 1912 کو لدھیانہ میں پیدا ہوئے ، تقسیم ہند کے وقت نقل مکانی کر کے لاہور  آگئے ۔ سعادت حسن منٹو کا شمار ان افسانہ نگاروں میں ہوتا ہے جن کی تحریریں ان کی وفات کے بعد بھی بڑے شوق سے پڑھی جاتی ہیں ، انکے افسانو ںمیں موضوعاتی شدت پائی جاتی تھی۔ دنیا بھر میں جہاں جہاں اردوبولی سمجھی اور پڑھی جاتی ہے وہاں ان کے افسانوں   کے خیالات اورمشاہدات موجود ہیں ۔ ان  کی تصانیف میں ٹوبہ ٹیک سنگھ،دھواں ،آتش پا رے،منٹوراما،منٹوکہانیاں،کھول دو  سمیت متعدد شامل ہیں ۔ سعادت حسن منٹو 18 جنوری 1955 کودنیاسےرخصت ہوگئےمگر انکی تحریریں آج بھی زند ہ ہیں۔