Thursday, September 19, 2024

سطح سمندرمیں اضافے سے متعلق سائنسدانوں نے خطرے کی گھنٹی بجادی

سطح سمندرمیں اضافے سے متعلق سائنسدانوں نے خطرے کی گھنٹی بجادی
April 1, 2016
لاہور(ویب ڈیسک)سطح سمندر میں اضافے سے متعلق سائنسدانوں نے خطرے کی گھنٹی بجادی  براعظم انٹارکٹکا میں آب وہوا میں تبدیلیوں کا مشاہدہ کرنے والے ماہرین کا کہنا ہےاس صدی کے آخر تک دنیا بھر میں سمندر کی سطح دوگنا بڑھ سکتی ہے۔ تفصیلات کےمطابق ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ دنیا  بھر کی سطح سمندر میں موجودہ صدی کے آخر تک دوگنا اضافہ ہوسکتا ہے ۔براعظم انٹار کٹکا  کی آب وہوا  پر کی جانے والی تحقیق کےاعدادوشمارکےمطابق گلیشیرز پگھلنے کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے جس کے باعث سمندر کی سطح ایک میٹر تک بڑھ سکتی ہے گلیشئرز پگھلنے کا سلسلہ اگر یوں ہی دو ہزار پچیس تک جاری رہا تو  سمندر کی سطح  تین میٹر تک بڑھ جائے گی۔ اس سےپہلے موسمیاتی تبدیلیوں کے ادارے انٹرگورمینٹل پینل نے دوہزار تیرہ میں تحقیقی رپورٹ جاری کی تھی کہ اگر کاربن کے اخراج پر پابندی نہ لگائی گئی تو  اگلی صدی تک دنیا بھر کی سطح سمندر اٹھانوے سینٹی میٹر تک بڑھ  جائے گی۔