Wednesday, April 24, 2024

سطح سمندر سے پانچ ہزار فٹ بلندی پر واقع وادی سون قدرتی معدنیات سے مالا مال

سطح سمندر سے پانچ ہزار فٹ بلندی پر واقع وادی سون قدرتی معدنیات سے مالا مال
December 2, 2019
 خوشاب (92 نیوز) سطح سمندر سے پانچ ہزار فٹ بلندی پر واقع ضلع خوشاب کا پرفضا مقام وادی سون سرسبز و شاداب اور قدرتی معدنیات سے مالا مال ہے۔ یہاں پر خوبصورت جھیلوں اور چشموں کا میٹھا، ٹھنڈا اور شفاف پانی آنے والوں کو مسحور کر دیتا ہے۔ دلفریب قدرتی نظارے شہریوں کی راحت کا باعث ہیں۔ موسم سرما کا آغاز ہوتے ہی سائبریا اور دیگر علاقوں سے پرندے ہجرت کرکے اس وادی کے مہمان بنتے ہیں۔ ماضی میں پاکستان کے کئی سربراہان مملکت یہاں آئے۔ عام شہری بھی یہاں آ کر حسین نظاروں سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ وادی سون کی مشہور جھیلوں میں کھبیکی، اوچھالی اور جاہلر دلفریب نظارے پیش کرتی ہیں۔ وادی سون کا خوبصورت مقام کنہٹی باغ معزز مہمانوں کیلئے سرکاری ریسٹ ہاؤس بھی موجود ہے۔