Sunday, May 5, 2024

سسپنس فلم ”دی سٹین فورڈ پرزن ایکسپریمنٹ“ کل ریلیز ہو گی

سسپنس فلم ”دی سٹین فورڈ پرزن ایکسپریمنٹ“ کل ریلیز ہو گی
June 16, 2015
لاس اینجلس (ویب ڈیسک) سسپنس فلمیں دیکھنے والے شائقین کے لیے اچھی خبر ہے کہ ہالی وڈ فلم ”دی سٹین فورڈ پرزن ایکسپریمنٹ“ کل سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ فلم کی کہانی سٹین فورڈ کی ایک سائیکالوجی کلاس کے چوبیس طلبا ءکے گرد گھومتی ہے۔ یہ نوجوان گارڈز اور قیدی بننے کی اداکاری کرتے ہیں جو حقیقت میں بدلنے لگتی ہے۔ فلم کی ہدایتکاری کیل پیٹرک الوریز نے دی ہے جبکہ مصنف ٹم ٹال بوٹ ہیں۔ نمایاں اداکاروں میں اولیویا تھرل بے ، ایزرا ملر اور تھامس مین شامل ہیں۔ منتظر شائقین اس تھرلر فلم کو بدھ کے دن سینماگھروں میں دیکھ سکیں گے۔