Thursday, April 18, 2024

سسٹم تباہ ہو چکا، قوم کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگا دیا گیا، مصطفیٰ کمال

سسٹم تباہ ہو چکا، قوم کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگا دیا گیا، مصطفیٰ کمال
January 17, 2018

لاہور (92 نیوز) لاہور میں اپوزیشن کے احتجاج میں شرکت کیلئے پی ایس پی کے سربراہ مصطفیٰ کمال کراچی سے لاہور پہنچ گئے۔
میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ملک کا سسٹم تباہ ہو چکا ہے۔ قوم کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگا دیا گیا۔ خاموش نہیں رہیں گے۔
مصطفیٰ کمال نے کہا کہ مظلوموں کے ساتھ کھڑے ہیں۔
ادھر سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا کہ چوروں ،لیٹروں اور ڈاکوؤں کے خلاف احتجاج کا آج پہلا دن ہے۔ جب تک یہ قانون کی گرفت میں نہیں ہوں گے چین سے نہیں بیٹھیں گے۔