Saturday, April 20, 2024

سسلی میں آتشبازی کی فیکٹری میں دھماکہ ،4افراد ہلاک

سسلی میں آتشبازی کی فیکٹری میں دھماکہ ،4افراد ہلاک
November 21, 2019
سسلی ( 92 نیوز) اٹلی کے شہر سسلی میں آتش بازی کی فیکٹری میں دھماکے سے 4 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایمرجنسی سروسز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مزدور فیکٹری میں ویلڈنگ کا کام رہے تھے کہ اچانک ساتھ پڑے مواد کو آگ لگ گئی۔ آگ نے کئی مزدوروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کی وجہ سے 4 ہلاک ہو گئے اور کئی زخمی ہو گئے ، اس کے علاوہ متعدد لاپتہ ہیں۔ زخمیوں کو نزدیکی اسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔   حکام واقعہ کی تحقیقات کر رہے ہیں۔