Sunday, September 8, 2024

سستے گھروں کی تعمیر کے راستے میں ہر رکاوٹ دور کریں گے، وزیر اعظم

سستے گھروں کی تعمیر کے راستے میں ہر رکاوٹ دور کریں گے، وزیر اعظم
July 23, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان کہتے ہیں سستے گھروں کی تعمیر کے راستے میں ہر رکاوٹ دور کریں گے، منصوبے سے ملک میں روزگار کے دروازے کھلیں گے۔ وزیر اعظم کی زیر صدارت پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کے حوالے سے قومی رابطہ کمیٹی برائے ہائوسنگ کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزراء، چاروں صوبوں کے چیف سیکریٹریز نے شرکت کی۔ نیشنل بینک، بینک آف پنجاب، خیبر بینک کے حکام نے سستے گھروں کے حوالے سے قرضوں پر بریفنگ دی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کو جلد اکانومی ڈپریشن سے باہر نکالنے میں کامیاب ہوجائیں گے، سستے گھروں کے تعمیراتی کام سے 17 صنعتین فوری بحال ہوجائیں گی۔ بینکوں نے ہائوسنگ قرضوں کا پلان وزیر اعظم کے سامنے پیش کردیا۔ سرمایہ کاری بڑھنے سے کاروبار کے مواقع بڑھیں گے۔