Saturday, April 27, 2024

سستے رمضان بازار سجا دیے گئے ‏

سستے رمضان بازار سجا دیے گئے ‏
May 6, 2019
لاہور ( 92 نیوز) ضلعى انتظامیہ لاہور کى جانب سے رمضان المبارک  میں عوام کے ریلیف دینے کے لیے سستے رمضان بازار سجا دئیے گئے، پورے شہر میں 30 سے زائد رمضان بازار لگائے گئے ہیں جس مىں عوام کو اشیا خورونوش پر سبسڈى تو دى گئى مگر چینى اور آٹا پہلے ہى دن غائب ہوگیا ۔ ضلعی انتظامیہ لاہور نے رمضان المبارک کیلئے رمضان بازار فعال کردئیے ، انتظامیہ نے لاہور میں مجموعی طور پر 30 سستے رمضان بازار لگائے ہیں۔ شہریوں کی بڑی تعداد نے  پہلے روز ہی رمضان بازاروں کا رخ کیا،قطاروں میں لگ کر اشیا کى خریداری کرتے رہے،کئی اشیا نہ ملنے پر شہرى پھٹ پڑے۔ دوسرى جانب شہریوں نے خاطر خواه انتظامات نہ ہونے پر شکوه بھى کیا کہتے ہیں کہ ایسى تبدیلى نہیں چاہیے جو عوام کو مشکل میں ڈال دے ۔ رمضان بازار میں زرعی اجناس پر اضافی سبسڈی کیلئے محکمہ زراعت نے فرشک پرائس شاپس بھی کھول دیں۔

رمضان سے قبل ہی  یوٹیلیٹی اسٹورز ویران، اشیائے خورو نوش غائب

جہاں آلو 12, پیاز 23 اور ٹماٹر 21 روپے فی کلو دستیاب ہیں،دس کلو آٹے کا تھیلا 290 روپے میں فروخت ہورہا ہے جبکہ بیسن 96 اور چاول کی 106 روپے فی کلو میں فروخت جاری ہے ۔ دوسری جانب رمضان بازاروں میں ایگری فیئرپرائس شاپس بنائی گئی ہیں جہاں سبسڈی دی جارہی ہے ، ٹماٹرپچاس روپے کلو کے حساب سے دیئے توجارہے ہیں لیکن آدھاکلو سے زیادہ نہیں۔ رمضان بازاروں میں شاپنگ بیگز  نہ ہونے کی وجہ سے خواتین دوپٹوں میں سبزیاں لے کر جانے پر مجبور ہیں۔ رمضان بازاروں میں  پنکھے تو لگائے گے ہیں لیکن شدیدگرمی میں یہ کام نہیں کررہے ۔ رمضان بازاروں میں تربوز  بیس روپے،کیلا ایک سو دس،برائلر دو سو پچاس  روپےکلوکے حساب سے دستیاب ہے۔