Sunday, September 8, 2024

سستی گاڑیوں کی تیاری کیلئے حکومت کا نئی آٹو پالیسی کا اعلان

سستی گاڑیوں کی تیاری کیلئے حکومت کا نئی آٹو پالیسی کا اعلان
March 21, 2016
اسلام آباد (92نیوز) وفاقی حکومت نے نئی آٹو پالیسی کا اعلان کردیا۔ وفاقی وزیر خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ نئے سرمایہ کاروں کے لیے دروازے کھول دیے گئے ہیں۔ موجودہ سرمایہ کاروں کے لیے ٹیکسز دس فیصد کم کردیے‘ اب صارفین کا استحصال نہیں ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خواجہ آصف نے اسلام آباد میں نئی پانچ سالہ آٹو پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں کار سازوں نے اجارہ داری قائم کررکھی ہے۔ صارفین کو سستی اور جدید گاڑیاں فراہم نہیں کی جاتیں، دنیا یورو سکس پر پہنچ گئی پاکستان میں یورو ٹو کی گاڑیاں نہیں آسکیں۔ نئی آٹو پالیسی میں صارفین کا استحصال نہیں ہونے دیا جائے گا۔ چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ آٹو پالیسی میں نئے سرمایہ کاروں کو متعدد ٹیکس مراعات دی گئی ہیں۔ موجودہ کار مینوفیکچررز کے لیے ٹیکسوں کی شرح دس فیصد کم کردی‘ امید ہے گاڑیوں کی قیمتیں کم ہوں گی۔ نئی آٹو پالیسی میں پاکستان میں بند پلانٹس بحال کرنے کے لیے سرمایہ کاروں کو تین سال کی مہلت دی گئی ہے۔