Saturday, May 11, 2024

سستی بجلی کی فراہمی کیلئے پُرعزم ہیں، وزیراعظم عمران خان

سستی بجلی کی فراہمی کیلئے پُرعزم ہیں، وزیراعظم عمران خان
September 18, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں کہ سستی بجلی کی فراہمی کیلئے پُرعزم ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اجلاس میں سستی اور بلاتعطل بجلی کی فراہمی سے متعلق اصلاحات پر غور کیا گیا، اجلاس کے دوران ماہرین نے تجاویز پیش کیں۔ اجلاس میں وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز، وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر، وزیر برائے توانائی عمر ایوب، معاون خصوصی ندیم بابر اور سینیئر افسران شریک ہوئے۔ بین الاقوامی ماہرین جن میں لندن سکول آف اکنامکس کے پروفیسر ڈاکٹر رابن برجس اور شکاگو یونیورسٹی کے پروفیسر مائیکل گرین سٹون ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔ اجلاس میں بجلی کے شعبے میں مجوزہ اصلاحات، خصوصی طور پر عوام کو سستی اور بلا تعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کے حوالے سے روڈمیپ پر عملدرآمد پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ماہرین نے پاکستان میں بجلی کے شعبے میں جاری اصلاحات اور معاشی ترقی میں بجلی کے شعبے کے اہم کردار کے پیش نظر مختلف تجاویز پیش کیں۔ اس موقع پر وزیر اعظم عمران نے کہا کہ موجودہ حکومت بجلی کے شعبے میں اصلاحات کے لئے پر عزم ہے۔ اصلاحات کا بنیادی محور عوام کو سستی اور بلا تعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔