Wednesday, April 24, 2024

سستی اور آرام دہ سواری فیصل آباد کے شہریوں کے لئے خواب بن کر رہ گئی

سستی اور آرام دہ سواری فیصل آباد کے شہریوں کے لئے خواب بن کر رہ گئی
March 15, 2019
 فیصل آباد (92 نیوز) سستی اور آرام دہ سواری فیصل آباد کے شہریوں کے لئے خواب بن کر رہ گئی۔ شہر میں لوکل ٹرانسپورٹ کا منصوبہ فائلوں میں ہی دب کر رہ گیا۔ ملتان اور لاہور کے بعد فیصل آباد میں بھی سپیڈو بس سروس شروع ہو گی لیکن یہ خوشخبری اعلان کی حد تک محدود رہ گئی۔ سابق کمشنر آصف محمود نے شہر میں سپیڈو بس سروس چلانے کیلئے پنجاب حکومت کو سفارشات بھی لکھیں لیکن معاملہ فائلوں سے آگے نہ بڑھا۔ لوکل ٹرانسپورٹ کے اس منصوبہ کے تحت پہلے مرحلے میں اندرون شہر مختلف روٹس پر 50 سپیڈو بسیں چلائی جانی تھیں۔ شہری منتظر ہیں کہ یہ منصوبہ بجانے کب مکمل ہو گا۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ بس سروس شروع ہو جائے تو انہیں سفری مشکلات سے نجات مل جائیگی۔ اربن ٹرانسپورٹ سروس کی گاڑیاں خستہ حال اور کرایے زیادہ ہونے پرعوام کو سپیڈو بس سروس شروع ہونے کا بے صبری سے انتظار ہے۔