Wednesday, April 24, 2024

سستا اور فوری انصاف شہریوں کا بنیادی حق ہے ، جسٹس اطہر من اللہ

سستا اور فوری انصاف شہریوں کا بنیادی حق ہے ، جسٹس اطہر من اللہ
September 7, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ کا کہنا ہے سستا اور فوری انصاف ریاست کی ذمہ داری اور شہریوں کا بنیادی حق ہے۔

 جسٹس اطہر من اللہ نے اسلام آباد ڈسٹرکٹ کورٹس کی عمارت کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب میں کہا آئین اور قانون کی بالادستی سے کمزور طبقے کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔ جب سچی گواہی ناپید ہو جائے تو انصاف کی فراہمی میں مشکل پیش آتی ہے۔ کسی بھی شہری کو سستے اور فوری انصاف سے محروم نہیں ہونے دیں گے۔

مزید بولے عدلیہ نظام عدل میں صرف ایک اکائی ہے۔ عدالتی نظام کے اصل شراکت دار ملک کے عوام ہیں۔ ضلعی عدالتوں کا سہرا وزیراعظم عمران خان کے سر جاتا ہے۔