Friday, April 19, 2024

سزایافتہ نواز شریف کے ایئرپورٹ پر استقبال کے لئے ریلیوں میں کارکنوں کی عدم دلچسپی

سزایافتہ نواز شریف کے ایئرپورٹ پر استقبال کے لئے ریلیوں میں کارکنوں کی عدم دلچسپی
July 13, 2018
لاہور (92 نیوز) سزایافتہ نواز شریف کے ایئرپورٹ پر استقبال کے لئے ریلیوں میں کارکنوں نے دلچسپی نہ لی۔ دوپہرتک کاروباری مراکز کھلے رہے ، سڑکوں پر بھی ٹریفک رواں دواں رہی جس سے مسلم لیگ ن کے قائدین کو شدید پریشانی لاحق ہو گئی۔ مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے بھی اس بات پریقین کرلیا کہ نوازشریف بے قصور نہیں، ان کو کئے کی بجا سزا ملی۔ پارٹی قیادت  زورلگاتی رہی کہ کسی طرح کارکنوں کو نوازشریف کے استقبال کے لئے ایئرپورٹ تک لے جانے کے لئے جمع کیا جا سکے مگر کارکنوں نے  اُن کی آواز پر کان نہ دھرا۔نمازجمعہ تک کوئی دکان بند ہوئی نہ سڑکوں پرٹریفک کی روانی میں کوئی فرق پڑا۔ شہرمیں جہاں جہاں ریلیوں کے لئے کارکنوں سے پہنچنے کے لئے کہا گیا وہاں  چند ایک کارکن پہنچے۔لوہاری اورجوڑے پل پر کارکنوں کی مایوس کن حاضری کی وجہ سے مسلم لیگ ن کی قیادت تشویش میں مبتلارہی۔ قائدین کارکنوں کے جمع نہ ہونے کا ملبہ نگران حکومت کے اقدامات پر ڈالتے رہے۔