Thursday, April 18, 2024

سزائے موت کے مجرم شفقت حسین کے ڈیتھ وارنٹ ایک بار پھر جاری ،9 جون کو تختہ دار پر چڑھایا جائیگا

سزائے موت کے مجرم شفقت حسین کے ڈیتھ وارنٹ ایک بار پھر جاری ،9 جون کو تختہ دار پر چڑھایا جائیگا
June 1, 2015
کراچی(92نیوز)انسداددہشت گردی  کی عدالت نےسزائےموت کےمجرم شفقت حسین کےڈیتھ وارنٹ جاری کردیے،مجرم کو نو جون کو تختہ دار پر چڑھایاجائیگا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں انسداددہشت گردی عدالت نےسزائے موت کےقیدی مجرم شفقت حسین کےچوتھی بارڈیتھ وارنٹ جاری کئے،مجرم کونوجون کی صبح ساڑھےچاربجےکراچی سینٹرل جیل میں تختہ دارپرلٹکادیاجائےگا۔ شفقت حسین کوکراچی کےعلاقے نیو ٹاون کےرہائشی سات سالہ عمیرقتل کیس میں دوہزارچارمیں سزائےموت سنائی گئی تھی،جنوری کےوسط میں سزاپرعملدرآمدکاوقت آیاتوانسانی حقوق کی تنظیم نےعمرکاتنازع، کھڑاکرکےعملدرآمدرکوادیاتھا۔ مجموعی طورپرشفقت حسین کی سزائےموت پرعملدرآمدتین باررکوایاجاچکاہے۔ وفاقی وزارت داخلہ کی ہدایت پرایف آئی اےنےتحقیقات کی اورعمرکاتنازعہ حل کردیا،جس کےبعدشفقت حسین کےڈیتھ وارنٹ جاری کئےگئے،واضح رہےسندھ ہائیکورٹ اورسپریم کورٹ کی جانب سےبھی  مجرم کی تمام اپیلیں مستردکی جاچکی ہیں۔