Thursday, April 18, 2024

سزائے موت کے قیدی ریاض احمد کی اپیل مسترد، بلیک وارنٹ جاری

سزائے موت کے قیدی ریاض احمد کی اپیل مسترد، بلیک وارنٹ جاری
April 14, 2015
بلوچستان (نائنٹی ٹو نیوز) مچھ جیل میں سزائے موت کے قیدی ریاض احمد کی رحم کی اپیل صدر مملکت نے مسترد کر دی۔ مچھ جیل ذرائع کے مطابق ملزم ریاض احمد نے صدر مملکت سے رحم کی اپیل کی تھی جو مسترد ہو گئی جس کے بعد محکمہ داخلہ بلوچستان نے ریاض احمد کو پھانسی دینے کیلئے بلیک وارنٹ جاری کر دیے۔ ملزم کو پھانسی دینے کی تاریخ کا تعین جیل حکام کریں گے۔ قتل کے ملزم ریاض احمد کو قتل کے مقدمے میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج تربت کی عدالت نے 2005 میں سزائے موت دینے کا حکم دیا تھا۔