Friday, May 17, 2024

سزائے موت کیخلاف اپیل ، پرویز مشرف نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات کو چیلنج کردیا

سزائے موت کیخلاف اپیل ، پرویز مشرف نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات کو چیلنج کردیا
February 13, 2020
اسلام آباد ( 92 نیوز) سزائے موت کیخلاف اپیل پر رجسٹرار آفس سپریم کورٹ کے اعتراضات کو پرویز مشرف نے  چیلنج  کر دیا سابق صدر و جنرل (ر) پرویز مشرف نے خصوصی عدالت کے سزائے موت کے حکم کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی جس پر رجسٹرار آفس نے اعتراضات عائد کر دیے تھے ۔ پرویز مشرف کی جانب سے  سپریم کورٹ رجسٹرارآفس کے اعتراضات کو چیلنج کیا گیا ہے ۔