Sunday, May 12, 2024

سزا یافتہ دو فوجی افسران اور ایک سویلین افسر جیل منتقل

سزا یافتہ دو فوجی افسران اور ایک سویلین افسر جیل منتقل
June 1, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) سزا یافتہ دو فوجی افسران اور ایک سویلین افسر کو جیل منتقل کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق تینوں افسران کے بیرون ملک ہونے سے متعلق افواہیں بے بنیاد ہیں۔ سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی افواہوں میں بھی کوئی صداقت نہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے تمام افسران مقدمات کی سماعت کے دوران زیر حراست رہے ۔ پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایک سول اور دو فوجی افسران پر جاسوسی کا الزام ثابت ہونے پر قید اور موت کی سزاؤں کی توثیق کی تھی۔ آئی ایس پی آر سے جمعرات کو جاری ہونے والے بیان کے مطابق سزا پانے والے افسران میں ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل جاوید اقبال، سابق بریگیڈیئر راجہ رضوان جبکہ سول افسر وسیم اکرم شامل ہیں۔ یہ افسران غیر ملکی خفیہ ایجنسیوں کو حساس معلومات فراہم کرنے میں ملوث تھے۔ جاسوسی کا الزام ثابت ہونے پر انہیں سزائیں دی گئیں۔