Friday, April 19, 2024

سزا سے مطمئن نہیں ، فیملی اور وکلاء سے مشاورت کے بعد اپیل کروں گا، عمر اکمل

سزا سے مطمئن نہیں ، فیملی اور وکلاء سے مشاورت کے بعد اپیل کروں گا، عمر اکمل
July 29, 2020

لاہور ( 92 نیوز) قومی کرکٹر  عمر اکمل نے تین سالہ سزا ڈیڑھ سال میں تبدیل ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  میں اپنی سزا سے مطمئن نہیں ، تاہم فیملی اور وکلا سےمشاورت سے مزید اپیل کروں گا۔

عمر اکمل نے کہا کہ  میرے وکیل نے اچھا کیس لڑا اورجج  نے بھی اچھی طرح کیس سنا، مجھ سے پہلے اس جرم میں ملوث کھلاڑیوں کو سزا کیا ملی اور مجھے کیا دی گئی سب کے سامنے ہے ،  مزید اس پر کوئی بات نہیں کرنا چاہتا۔

عمر اکمل نے اپنی 3 سالہ پابندی کی سزا کے خلاف اپیل دائر کی تھی، عمر اکمل نے  میچ فکسنگ کے لئے بکی کے ساتھ  رابطوں کا اعتراف کیا تھا اور پی سی بی کو رابطوں کی بروقت  مطلع نہیں کیا تھا۔