Tuesday, April 16, 2024

سزا اور جزا کے نظام کے بغیر ادارہ کامیاب نہیں ہو سکتا ، وزیر اعظم

سزا اور جزا کے نظام کے بغیر ادارہ کامیاب نہیں ہو سکتا ، وزیر اعظم
September 28, 2020
پشاور (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے کہا سزا اور جزا کے نظام کے بغیر ادارہ کامیاب نہیں ہو سکتا۔ وزیر اعظم نے پشاور لیڈی ریڈنگ اسپتال میں سرجیکل اور الائیڈ سروسز بلاک، مہمند میں ٹنل، شیخ زاید روڈ اور باجوڑ میں سڑک کا افتتاح کر دیا۔ پشاور میں خطاب کرتے ہوئے کہا چین نے میرٹ کی بنیاد پر ساری دنیا کو پیچھے چھوڑ دیا۔ میرٹ کے بغیر دنیا کا کوئی سسٹم نہیں چل سکتا۔ ایک وقت تھا جب پاکستان میڈیکل کی ڈگری دنیا میں مانی جاتی تھی۔ اسپتالوں میں بہتری کیلئے اصلاحات پرکام جاری ہے۔