Wednesday, April 24, 2024

سرینگر:پاکستانی پرچم لہرانا جرم بن گیا ،کٹھ پتلی حکومت نے بزرگ حریت رہنما علی گیلانی کو نظر بند کر دیا ، جیل بھرو تحریک کے تحت یاسین ملک نے بھی گرفتاری دیدی

سرینگر:پاکستانی پرچم لہرانا جرم بن گیا ،کٹھ پتلی حکومت نے بزرگ حریت رہنما علی گیلانی کو نظر بند کر دیا ، جیل بھرو تحریک کے تحت یاسین ملک نے بھی گرفتاری دیدی
May 29, 2015
سرینگر(92نیوز)کشمیری مسلمانوں نے ایک بار پھر پاکستان سے اظہار محبت کرتے ہوئے سری نگر میں پاکستانی پر چم لہرا دیا،،حریت رہنما علی گیلانی کو نظربند کردیا گیا جبکہ یاسین ملک سمیت کئی کشمیری رہنماؤں نےگرفتاری دیدی۔ تفصیلات کے مطابق ہرگزرتے دن کے ساتھ جہاں پرکشمیریوں پربھارتی مظالم میں اضافہ ہورہا ہے وہیں کشمیریوں کے دلوں میں پاکستان کی محبت بھی بڑھتی جارہی ہے،ایک بارپھرسبزہلالی پرچم مقبوضہ وادی میں لہرادیاگیا،اس بارریلی کی قیادت شبیرشاہ کررہے تھے جبکہ مقام وہی سرینگرتھا۔ اس موقع پر ریلی کے شرکا  نے پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے مقبوضہ وادی میں پاکستانی پرچم دیکھ کربھارتی فوج اورمیڈیا پھرتلملااٹھے،بھارتی فوج نے حریت رہنما علی گیلانی کو گھر میں نظربند کردیا،علی گیلانی نے شوپیاں میں جلسے سے خطاب کرنا تھا،حریت کانفرنس کے رہنما جاوید احمد میر، ظفر اکبر بٹ اوردیگر ساتھیوں کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے ادھر سری نگر میں  جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کی جیل بھرو تحریک کے تحت  یاسین ملک اور ساتھیوں نے  میسومہ سے بڈشاہ چوک تک مارچ کیا ۔ بڈشاہ چوک پر پولیس کی بھاری نفری نے یاسین ملک اور ساتھیوں کو روکا جس پر  یاسین ملک اور دس ساتھیوں نے گرفتاری پیش کر دی۔