Thursday, April 25, 2024

سرینگرمیں ہرطرف ایک ہی نعرے کی گونج،آزادی،آزادی،ہے حق ہمارا آزادی

سرینگرمیں ہرطرف ایک ہی نعرے کی گونج،آزادی،آزادی،ہے حق ہمارا آزادی
September 3, 2016
سرینگر(92نیوز)سرینگرمیں اس وقت ایک ہی نعرے کی گونج ہے آزادی، آزادی ۔ عوام بھارت کے تسلط اورظلم وستم سے آزادی چاہتے ہیں کشمیریوں کی آوازدیکھیے، سنیے اورجانیے کہ وہ کیاچاہتے ہیں۔ تفصیلات کےمطابق 8 جولائی کو بھارتی فوج کے ہاتھوں برہان وانی کی شہادت کے بعد کشمیریوں کا بھارتی بربریت کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے ۔اس میں صرف اور صرف آزادی کے نعرے لگائے جارہے ہیں اور پاکستانی پرچم لہرائے جارہےہیں ۔ دوسری طرف بھارتی فوج نے بھی کشمیریوں پر بربریت کی انتہا کی ہوئی ہے بھارتی فوج کی طرف سے معصوم کشمیریوں پر پیلٹ گنوں سے فائرنگ کی گئی ہے جس میں اب تک نوے سے زائد کشمیر شہید ہوچکے ہیں جبکہ ہزاروں بے گناہ کشمیری اپنی بینائی کھو چکے ہیں اور ہسپتالوں میں درد سے کراہ رہے ہیں ۔ دنیا کی تاریخ میں سب سے زیادہ فوج مقبوضہ کشمیر میں تعینات ہے جہاں سترہ لوگوں پر ایک فوجی تعینات کیا گیا ہےاور وادی میں لگے کرفیو کو 56 دن ہوگئے ہیں۔  ان 56  دنوں میں بھارتی بربریت کے باوجود کشمیری کرفیو کی پابندیوں کی پروا کئے بغیر مظاہر ے کررہے ہیں اور ان مظاہروں میں بھارت کے خلاف واضح نفرت دکھائی دے رہی ہے ۔ اب ہر کشمیری کی زبان پر صرف ایک ہی نعرہ ہے ، آزادی ،آزادی ،آزادی ہے حق ہمارا آزادی  ۔