Thursday, March 28, 2024

بھارتی قابض افواج نے یاسین ملک ،عمر فاروق سمیت متعدد حریت رہنما گرفتارکرلئے

بھارتی قابض افواج نے یاسین ملک ،عمر فاروق سمیت متعدد حریت رہنما گرفتارکرلئے
December 18, 2018
سرینگر( 92 نیوز) بھارت حق خود ارادیت کی آواز دبانے کیلئے حیوانیت کی تمام حدیں پار کر گیا ، مظلوم کشمیریوں کے  بھارتی فوج کے ہیڈکوارٹر کی جانب مارچ سے قبل بھارتی قابض فوج نے  یاسمین ملک اور میر عمر فاروق کو گرفتار کر کے وادی کو چھاؤنی میں تبدیل کر دیا۔ بھارت مقبوضہ وادی میں 70برس سے زائد عرصے سے قابض ہے اور  کشمیریوں  کی آواز کو دبانے کیلئے مظلوموں پر ہر طرح کا ستم ڈھا رہا ہے ۔ کشمیریوں نے اپنی آزادی کے حصول اور عالمی سطح پر آواز بلند کرنے کیلئے 3روزہ  ہڑتال کا اعلان کیا اور آج بھارتی فوج کے ہیڈکوارٹرز تک احتجاجی مارچ کا اہتمام کیا۔ بھارتی قابض فوج کی جانب سے پر امن مارچ سے قبل حریت رہنما یاسمین  ملک اور  میر واعظ عمر فاروق  سمیت تحریک آزادی کے  اہم رہنماؤں کو گرفتار کر کے جنت نظیر کو فوجی چھاؤنی میں تبدیل کر دیا۔ کشمیریوں کی جانب سے 14 معصوموں کی  شہادت  کیخلاف حریت قیادت نے3روزہ ہڑتال کااعلان کیا تھا۔ بھارتی فوج کے کشمیر میں خون کی ندیاں بہانے پرحریت رہنماؤں کی جانب سے مارچ کی کال  دی گئی تھی، جس پر کشمیریوں نے بھی لبیک کہا   اس کے علاوہ وادی بھر میں آج بھی شٹرڈاؤن ہڑتال کا اعلان کیا گیا ۔