Friday, April 19, 2024

سرینگر میں سبزہلالی پرچم لہرانے پر بھارتی فوج پاگل پن پر اتر آئی

سرینگر میں سبزہلالی پرچم لہرانے پر بھارتی فوج پاگل پن پر اتر آئی
April 17, 2015
سرینگر(92نیوز)مقبوضہ کشمیر میں پاکستان کے  حق میں ریلی نکالنے اورسبز ہلالی پرچم لہرانےپربھارتی  فوج اوچھے ہتھکنڈوں اور پاگل پن پراتر آئی۔ پہلے  حریت رہنماؤں کوگرفتاراورنظربند کیا پھرمظاہرین پرٹوٹ پڑی سید علی گیلانی نے کل پہیہ جام ہڑتال کی کال دے دی۔ نام نہادبھارتی سیکولرازم اور جمہوریت پسندی کا پردہ چاک ہوگیا قابض بھارتی  فوج کے ماتھے پرکلنک کا ایک اورٹیکہ لگ گیا اوربھارتی فوج اپنے ہوش کھوبیٹھی۔ تفصیلات کے مطابق کشمیریوں کے سینوں میں پاکستان کی محبت ہر گزرتے دن کے ساتھ  مزیدگھرکرتی جارہی ہےتئیس مارچ کو آسیہ اندرابی کی قیادت میں خواتین نے یومِ پاکستان منایااورپاکستان کے قومی ترانے گائےجبکہ  دوروزپہلے کشمیریوں نے پاکستان کے حق میں ریلی نکالی اور سبزہلالی پرچم لہرایاجس پرقابض بھارتی فوج آپے سے باہرہوگئی۔ کئی حریت رہنماؤں کو گرفتار اورنظربندکردیاتوکشمیری سری نگرمیں سڑکوں پر نکل آئےتو بھارتی فورسز نے مظاہرین پر لاٹھی چارج کیا اور فائرنگ کر دی جس سے چودہ کشمیری زخمی ہوگئے اس  بڑے مظاہرے کی قیادت میر واعظ عمر فاروق نے کی اس موقع پران  کا کہنا تھا، کشمیریوں کے دل ہمیشہ کی طرح اب بھی پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں اور وہ حق خودارادیت سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ  بھارتی فوج اپنے مظالم اورجمہوریت  کاراگ الاپنا بند کرے،واضح رہے کہ وادی میں اس واقعے کے بعد صورتحال کشیدہ ہو گئی ہے ۔