Friday, April 26, 2024

سرینگر : حریت رہنما میرواعظ عمر فاروق کی قیادت میں مقبوضہ کشمیر پر قابض فوج کے خلاف ریلی

سرینگر : حریت رہنما میرواعظ عمر فاروق کی قیادت میں مقبوضہ کشمیر پر قابض فوج کے خلاف ریلی
May 20, 2016
سرینگر(92نیوز) حریت رہنمامیرواعظ عمرفاروق کی قیادت میں  مقبوضہ کشمیر  پرقابض فوج کے خلاف ریلی نکالی گئی شہریوں کی بڑی تعدادنے پاکستانی پرچم اٹھارکھے تھےجبکہ مقبوضہ وادی جیوے جیوے پاکستان کے نعروں سے گونج اٹھی۔ تفصیلات کےمطابق مقبوضہ وادی میں ایک بارپھرسبزہلالی پرچم کی بہارآگئی، مقبوضہ کشمیرکے دارالحکومت سرینگرمیں میرواعظ عمرفاروق کی قیادت میں  بھارتی فوج کے قبضے کے خلاف ریلی نکالی گئی ریلی میں ہزاروں کی تعدادمیں شہری شریک ہوئےاس موقع پرکشمیریوں نے جیوے جیوے پاکستان اورلے کررہیں گے آزادی کے نعرے بھی لگائے۔ حریت رہنماکی قیادت میں نکلنے والی ریلی میں نوجوانوں کی بھی بڑی تعدادشریک ہوئی جبکہ شہریوں کا جوش وخروش دیدنی تھا۔ مقبوضہ وادی میں پاکستان کے حق میں نکلنے والی یہ پہلی ریلی نہیں بلکہ وقتاًفوقتاًکشمیری بھارتی قبضے کے خلاف اپنااحتجاج ریکارڈکراتے رہتے ہیں۔