Friday, May 17, 2024

سرینگر : بھارتی فوج کے بریگیڈ ہیڈکوارٹرز پر حملہ 17 فوجی ہلاک

سرینگر : بھارتی فوج کے بریگیڈ ہیڈکوارٹرز پر حملہ 17 فوجی ہلاک
September 18, 2016
سرینگر(92نیوز)مقبوضہ کشمیرکےعلاقے بارہ مولا میں  حملہ آوروں نے بھارتی فوج کے بریگیڈ ہیڈکوارٹرزپرحملہ کردیا۔ بھارتی فوج اور مبینہ حملہ آوروں میں شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جبکہ دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق حملے میں سترہ بھارتی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے، میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ  مبینہ چاروں حملہ آورمقابلے میں جاں بحق ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کےمطابق مقبوضہ وادی کے علاقے بارہ مولا میں  مبینہ  حملہ آوروں نے بھارتی فوج کے بارہ بریگیڈ ہیڈ کوارٹرز پردھاوابول دیا، بھارتی میڈیا کے مطابق چارحملہ آور اوڑی سیکٹر میں بریگیڈ ہیڈکوارٹرز میں گھس گئے، جس کے بعد زورداردھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئیں، جبکہ بھارتی فوج اورحملہ آوروں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا، حملے کے بعد بھارتی قابض فوج نے اوڑی سیکٹر کے علاقے کو مکمل طور پر سیل کر دیا اور اس طرف جانب والی تمام شاہراہیں بندکردی گئیں۔ بھارتی فوج کے خصوصی دستوں کوہیلی کاپٹر کے ذریعے بریگیڈ ہیڈ کوارٹرز کے قریب اتاردیا گیا، بھارت کے  تمام ایئرپورٹس سمیت اہم مقامات کی سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی۔ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ چاروں حملہ آورمقابلے میں مارے گئے ہیں۔ حملے میں بھارتی فوج کو شدید جانی اورمالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا، حملے کے بعد بھارتی  فوج کی متعدد بیرکوں میں آگ لگ گئی۔ دوسری طرف  بھارتی وزیرِداخلہ راج ناتھ سنگھ نے امریکا اورروس کا دورہ ملتوی کر کے اپنی رہائش گاہ پر ہنگامی اجلاس طلب کرلیا،  بھارتی وزیرِدفاع منوہرپاریکر اور بھارتی آرمی چیف جنرل دلبیر سنگھ نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔