Sunday, September 8, 2024

سرینگر: برہان وانی کی ہلاکت کے خلاف مظاہروں میں بھارتی درندوں کی فائرنگ سے شہادتوں کی تعداد 16ہوگئی

سرینگر: برہان وانی کی ہلاکت کے خلاف مظاہروں میں بھارتی درندوں کی فائرنگ سے شہادتوں کی تعداد 16ہوگئی
July 10, 2016
سرینگر(92نیوز) مقبوضہ کشمیر میں حزب المجاہدین کے کمانڈر برہان وانی  کی ہلاکت کیخلاف مظاہروں کے دوران سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے سولہ کشمیری شہید ہو گئے ہیں جبکہ کرفیو کے باوجود احتجاج جاری ہے ۔ تفصیلات کےمطابق کشمیر میں  کرفیو کی پابندیوں کے باوجود احتجاج کا سلسلہ جاری ہے پولیس  فائرنگ سے پلوامہ میں ایک نوجوان کی ہلاکت کے خلاف مظاہرے میں پولیس کی فائرنگ سے دو دن میں شہادتوں کی تعداد سولہ ہو گئی ہے ہفتے کے دن گیارہ افراد ہلاک اور ڈھائی سو سے زیادہ زخمی ہوئے جن میں سے پانچ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے  رات کو اسپتال میں چل بسے ،،دوسری طرف امرناتھ یاترا دوسرے روز بھی معطل رہی  دوسری طرف ریاستی حکومت نے  خراب ہوتی ہوئی صورتحال کے باعث مرکز سے نیم فوجی دستوں کی مزید کمپنیاں مانگ لی ہیں۔ پولیس کے دستے شہرمیں گشت کر رہے ہیں دکانیں ، تجارتی مراکز ، اسکول ، کالج بندہیں جبکہ موبائل فون اور انٹر نیٹ سروس بند کر دی گئی ہے  ۔