Saturday, April 20, 2024

سرینگر ایک بار پھر پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا

سرینگر ایک بار پھر پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا
March 3, 2017
سرینگر(92نیوز)مقبوضہ کشمیر میں ایک بار پھر پاکستان زندہ باد اور آزادی کے نعرے گونج اٹھےسری نگر کی جامع مسجد کےباہر مظاہرین اور بھارتی فوج میں شدید جھڑپیں ہوئی دوسری جانب کشمیری مجاہدین کے گرینیڈ حملے میں ایک بھارتی فوجی سمیت تین افراد زخمی ہو گئے ہیں اور ایک کشمیری کے شہید ہونے کی اطلاع بھی ہے۔ تفصیلات کےمطابق حریت پسندوں نے گرنیڈ حملہ مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں اس وقت کیا جب بھارتی فوجی گشت کررہے تھے۔ دستی بم حملے کا واقعہ  سری نگر سے اکتیس کلو میٹر کے فاصلے پر واقعے مرن چوک میں ہوا واقعے کے بعد سیکیورٹی حکام نے علاقے کا محاصرہ کر کے تلاشی مہم شروع کر دی ہے۔۔ دوسری جانب سری نگر آج بھی میدان جنگ بنا رہا نہتے کشمیری مظاہرین کو جامعہ مسجد نماز ادا کرنے سے روکنے پراحتجاج پرتشدد ہوگیا۔ مظاہرین نے بھارتی فوج پر شدید پتھراؤ کیا پاکستان زندہ باد اور کشمیر بنے کا پاکستان کے نعرے بھی لگائے۔ دوسری جانب دہلی کی جواہر لال نہرو یونیورسٹی میں کشمیر کی آزادی کے حق میں پوسٹر لگا دئیے گے ہیں جس تنظیم نے یہ پوسٹر اور نعرے لکھے ہیں بھارتی میڈیا اسے آزادی لیگ کا نام دے رہی ہے۔