Monday, September 16, 2024

سرینگر : آزادی مارچ کو ناکام بنانےکیلئے بھارت نے ایک بار پھر وادی میں کرفیولگادیا،علی گیلانی اورمیرواعظ گرفتار

سرینگر : آزادی مارچ کو ناکام بنانےکیلئے بھارت نے ایک بار پھر وادی میں کرفیولگادیا،علی گیلانی اورمیرواعظ گرفتار
July 29, 2016
سرینگر(92نیوز)مقبوضہ کشمیرمیں کشمیری عوام کے آزادی مارچ کوناکام بنانے کےلئے بھارت نے ایک بارپھروادی میں کرفیولگادیا۔مارچ کی قیادت کونکلنے والے بزرگ رہنماسیدعلی گیلانی اورمیرواعظ عمرفاروق کوگرفتارکرلیاگیا۔بھارتی فوج کی فائرنگ سےمتعددکشمیری زخمی ہوگئے ۔ تفصیلات کےمطابق بھارتی فورسزبھرپور طاقت کے استعمال کے باوجودآزادی کی تحریک روکنے میں ناکام ہوگئیں ،حریت رہنماؤں کے آزادی مارچ کی کال کے باعث مقبوضہ وادی میں ایک بارپھر کرفیولگادیاگیا جس کے باعث کشمیری مسلسل تیسرے ہفتے جمعہ کی نمازاداکرنے سے محروم رہے۔ لیکن کشمیری عوام کرفیوکی پرواہ کئے بغیرآزادی مارچ میں شرکت کےلئے گھروں سے نکل آئےاس دوران بھارتی فوج کی فائرنگ سے متعددافرادزخمی ہوگئے جبکہ  مارچ کی قیادت  کےلئے نکلنے والے بزرگ رہنماسیدعلی گیلانی اورمیرواعظ عمرفاروق کوگرفتار کرلیاگیا۔ گرفتاری کے موقع پر کشمیری عوام کے نام پیغام میں سیدعلی گیلانی کاکہناتھامسئلہ کشمیر کے حل تک جدوجہدجاری رہے گی ۔ ہڑتال کے باعث مقبوضہ وادی  کی تمام مارکیٹیں سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے اور دفاتر بند رہے جبکہ بھارت نے موبائل فون سروس اورانٹرنیٹ پہلے ہی بندکررکھاہے۔ وادی بھر میں بھارتی فوج نے گرفتاریوں کی مہم بھی شروع کردی ہے اوردو سو سے زائد نوجوانوں کو گرفتار کرلیا گیا ۔