Friday, April 26, 2024

سرینا ولیمز کا 23واں گرینڈ سلام جیتنے کا خواب ادھورا رہ گیا

سرینا ولیمز کا 23واں گرینڈ سلام جیتنے کا خواب ادھورا رہ گیا
September 9, 2016
نیویارک(ویب ڈیسک)سرینا ولیمز کا تئیسواں گرینڈ سلام جیتنے اور سٹیفی گراف کا ریکارڈ توڑنے کا  خواب چکنا چور ہو گیا یو ایس اوپن ٹینس  کےسیمی فائنل میں شکست   کےساتھ امریکی ٹینس سٹار  نمبر  ون پوزیشن  سے بھی محروم ہو گئیں۔ تفصیلات کےمطابق  سٹیفی گراف کا ریکارڈ نہ ٹوٹا سرینا ولیمز کا دل ٹوٹ گیا امریکی ٹینس سٹار کو یو ایس اوپن کےسیمی فائنل میں اپ سیٹ شکست  کے ساتھ ہی ٹینس رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن سے بھی ہاتھ دھونا پڑا۔ یو ایس اوپن کےسیمی فائنل میں جمہوریہ چیک کی  ٹینتھ سیڈ  کیرولینا  پلیسکووا  نے  ٹینس کوئن کو چھے تین اور سات چھے  سے شکست دی ۔ دوسرے سیمی فائنل میں جرمنی کی انجلیک کیربر نے کیرو لین ووزنیسکی کو چھے  چار اور چھے تین سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی ساتھ ہی عالمی نمبر ایک ہونے کا اعزاز بھی  حاصل کر لیا۔یو ایس اوپن  کا فائنل انجلیک کیربر اور  کیرولینا پلیسکووا کے درمیان دس ستمبر کو کھیلا جائےگا۔