Monday, May 6, 2024

سرینا ولیمز ، وکٹوریہ آزرینکا ، ڈومینک تھیم اور ڈینل میڈوڈیو یو ایس اوپن کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

سرینا ولیمز ، وکٹوریہ آزرینکا ، ڈومینک تھیم اور ڈینل میڈوڈیو یو ایس اوپن کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
September 8, 2020

لندن ( 92 نیوز) یو  ایس اوپن میں سنسنی خیز مقابلے جاری  ہیں ۔ امریکا کی سرینا ولیمز ،بیلا روس کی وکٹوریہ آزرینکا ،آسٹریا کے  ڈومینک تھیم اور روس کے ڈینل میڈوڈیو کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے  ، امریکا کی صوفیا کینن شکست کے بعد ٹورنامنٹ سے آؤٹ ہو گئیں۔

یو  ایس اوپن اعصاب  میں شکن مقابلے جاری ہیں  جہاں  امریکا کی سرینا ولیمز  کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں  ، پری کوارٹر فائنل میں امریکی ٹینس اسٹار  نے یونان کی ماریہ ساکری کو چھ تین،چھ سات ،چھ تین سے شکست دی۔

آسٹریلین اوپن کی چیمپئن بیلا روس کی  وکٹوریہ آزرینکا نے چیک ریپبلک کی کیرولینا موچوا کو پانچ سات،چھ ایک،چھ چار سے  ہرا کر    لاسٹ   ایٹ میں جگہ بنالی  ، امریکا کی سیکنڈ سیڈ صوفیا کینن کو  بیلجئیم کی الیسی مارٹنز نے چھ تین ،چھ تین  سے  شکست دے کر ٹورنامنٹ  سے  باہر کر دیا۔

مردوں کے  پری کوارٹر فائنل میں  آسٹریا کے ڈومینک تھیم  نے کینیڈا کے فیلکس اوگر  کے خلاف   کامیابی سمیٹی ،  روس کے ڈینل میڈوا ڈیو نے امریکا کے فرانسس ٹیافوئے   اور روس کے ہی اینڈرے روبلیو نے اٹلی کے میٹیو کو   مات دی ۔