Tuesday, April 23, 2024

سری نگرکی فضا ایک بار پھر پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی

سری نگرکی فضا ایک بار پھر پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی
March 5, 2021

سری نگر (92 نیوز) مقبوضہ کشمیرایک بارپھر پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا، نمازجمعہ کے بعد جامع مسجد سری نگر کے باہر کشمیریوں نے حریت رہنما میرواعظ عمر فاروق کی دوبارہ نظر بندی کے خلاف شدید احتجاج کیا، جیوے پاکستان کے نعرے لگائے، بھارتی فوج نے مظاہرین کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔

بھارتی زیرقبضہ کشمیر میں ایک بار پھر پاکستان زندہ باد کےنعرے، کشمیریوں نے فلک شگاف نعروں سے بھارتی فوج کو دہلاکررکھ دیا۔

نماز جمعہ کے بعد سری نگر کی جامع مسجد کے باہر کشمیریوں نے حریت رہنماء میرواعظ عمر فاروق کی دوبارہ نظربندی کے خلاف شدید احتجاج کیا، میر واعظ کی تصاویر کے ساتھ کشمیریوں نے نعرے لگا کر پاکستان سے بےلوث محبت کا اظہار کیا۔

پاکستان زندہ بادکے نعروں کی گونج بھارتی فوج سے برداشت نہ ہوئی اور وہ مظاہرین پرٹوٹ پڑی، بھارتی فوج نے پیلٹ گن بھی برسائے جس سے کئی کشمیری نوجوان زخمی ہوگئے۔

سری نگرکی قدیم جامع مسجد میں میرواعظ عمر فاروق نے نمازجنازہ پڑھانی تھی لیکن انہیں نظر بندکرنے پرکشمیری مشتعل ہوگئے میرواعظ عمر فاروق کچھ روزپہلے 20 ماہ کی نظربندی کےبعد رہاکئے گئے تھے،پولیس نے صحافیوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔