Sunday, September 8, 2024

سری نگر: یوم پاکستان پر مقبوضہ کشمیر میں پاکستانی پرچم لہرا دیا گیا، حریت رہنما آسیہ اندرابی کی قیادت میں ریلی

سری نگر: یوم پاکستان پر مقبوضہ کشمیر میں پاکستانی پرچم لہرا دیا گیا، حریت رہنما آسیہ اندرابی کی قیادت میں ریلی
March 23, 2016
سری نگر (نائنٹی ٹو نیوز) یوم پاکستان پر مقبوضہ کشمیر میں پاکستانی پرچم لہرا دیا گیا۔ سری نگر میں حریت رہنما آسیہ اندرابی کی قیادت میں ریلی نکالی گئی جس میں سینکڑوں حریت پسندوں نے شرکت کی۔ پولیس کا مقبوضہ وادی میں کریک ڈاؤن جبکہ آج شام پاکستانی ہائی کمیشن نئی دلی میں ہونے والی تقریب میں حریت رہنماؤں کو شرکت سے روکنے کیلئے رکاوٹیں کھڑی کی جا رہی ہیں۔ یوم آزادی ہو یا یوم پاکستان کشمیری پاکستان کے ساتھ محبت کا ثبوت دینے میں پیچھے نہیں رہتے۔ سری نگر میں حریت رہنما آسیہ اندرابی کی قیادت میں ریلی نکالی گئی جس میں پاکستان کے حق میں نعرے  لگائے گئے اور پاکستان سے بھرپور محبت کا اظہار کیا گیا۔ بھارتی کٹھ پتلی پولیس نے جگہ جگہ ناکے لگا دیے ہیں اور کشمیریوں کو پاکستان کے حق میں ریلی نکالنے سے روکا جا رہا ہے۔ نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن میں ہونے والی یوم پاکستان کی تقریب میں بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی، آسیہ اندرابی، میر واعظ عمر فاروق اور یاسین ملک سمیت دیگر کشمیری رہنماؤں کی شرکت متوقع ہے جنہیں بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے مدعو کیا ہے۔