Thursday, April 18, 2024

سری نگر کے علاقے صورہ میں نام نہاد آپریشن کےخلاف علاقہ مکینوں کا احتجاج

سری نگر کے علاقے صورہ میں نام نہاد آپریشن کےخلاف علاقہ مکینوں کا احتجاج
July 19, 2020
 سرینگر (92 نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے۔ سری نگر کے علاقے صورہ میں نام نہاد آپریشن کےخلاف علاقہ مکینوں نے احتجاج کیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق علاقہ مکینوں نے قابض فورسز کے آپریشن کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ بھارتی فورسز کی جانب سے مظاہرین کو کچلنے کیلئے طاقت کا بہیمانہ استعمال بھی کیا گیا۔ بھارتی فورسز نے متعدد گاڑیوں کو بھی تباہ کر ڈالا۔ کشمیری مظاہرین نے بھارتی فورسز پر پتھراؤ کیا۔ ادھر پاکستان سمیت دنیا بھرمیں کشمیری آج یوم الحاق پاکستان منا رہے ہیں، انسانی حقوق کی بدترین پامالی کا ذمہ دار بھارت، کشمیریوں کو حق خود ارادیت دینے پر کسی صورت تیار نہیں۔ پوری دنیا میں کشمیریوں کی واحد امید پاکستان ہے، اور پاکستان کسی صورت کشمیریوں کی سفارتی، اخلاقی اور سیاسی حمایت سے دستبردار نہیں ہو گا۔ کشمیریوں کے دل میں آج بھی’’پاکستان‘‘ ہی دھڑکتا ہے، اور جب بھی انہیں حق خود ارادیت دیا گیا، وہ پاکستان کا ہی انتخاب کریں گے، یہی وہ خوف ہے جس کے باعث مکار مودی نے ڈومیسائل قوانین میں غیر آئینی و غیر اخلاقی تبدیلی کر کے کشمیر کا آبادیاتی تناسب بدلنے کے گھناؤنے منصوبے پر عملدرآمد شروع کر دیا۔