Saturday, April 27, 2024

سری نگر میں پولیس افسروں کی بیویوں کےلیے رنگا رنگ تقریب

سری نگر میں پولیس افسروں کی بیویوں کےلیے رنگا رنگ تقریب
March 14, 2015
سرینگر(ویب ڈیسک)مقبوضہ کشمیر میں مظالم میں مصروف افواج کے ذہنی تناؤ کو کم کرنے کے لئے بھارت سرکار نے فوج کے لئے تفریحی پروگرامز کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ فوجیوں کی بیویوں اور اہل خانہ نے فیشن شومیں ملبوسات کی نمائش کر کے خوب داد سمیٹی رقص و موسیقی کی محفل بھی سجی۔ سری نگر میں منعقد تقریب میں پولیس افسروں کی فیملی نے بھرپور شرکت کی فیشن ایونٹ،ڈانس اور رینگولی میں خواتین نے حصہ لیا اور محفل کو چار چاند لگا دیے۔ تقریب کا مقصد  فوجی اہلکاروں کو ذہنی تناؤ سے نکال کر تفریح فراہم کرنا تھا۔ اس موقع پر اہلکاروں کی بیویوں نے اس اقدام کو حوصلہ افزا قرار دیا ،ان کا کہنا تھا کہ ان کے شوہر طویل جنگ سے تھک جاتے ہیں ایسی تقریبات ضرور ہونی چاہئیں۔ تقریب کی شرکاکا کہنا ہے کہ ان کے لیے ایسے پروگرام بہت اہمیت رکھتے ہیں۔