Friday, April 26, 2024

سری نگر میں قابض بھارتی فورسز کا نام نہاد سرچ آپریشن ، دو کشمیری نوجوان شہید

سری نگر میں قابض بھارتی فورسز کا نام نہاد سرچ آپریشن ، دو کشمیری نوجوان شہید
December 9, 2018
سرینگر (92 نیوز) سری نگر میں قابض بھارتی فورسز نے نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں فائرنگ کی جس سے دو کشمیری نوجوان شہید ہو گئے۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی بربریت  ہے کہ تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہی۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سرینگرمیں سرچ  نام نہاد سرچ آپریشن  میں 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا گیا۔ بھارتی فورسز نے کل شام سےعلاقے میں سرچ آپریشن شروع کر رکھا تھا۔ علاقے میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس بھی معطل کر دی۔