Friday, March 29, 2024

سری لنکن کیخلاف فتح : پاکستانی ٹیم چھٹی پوزیشن سے چھلانگ لگا کر تیسری پر جا پہنچی

سری لنکن کیخلاف فتح : پاکستانی ٹیم چھٹی پوزیشن سے چھلانگ لگا کر تیسری پر جا پہنچی
July 7, 2015
لاہور (92نیوز) 9سال بعد سری لنکا کو ٹیسٹ سیریز میں شکست دینے والی پاکستانی ٹیم نے ٹیسٹ رینکنگ میں تین درجے ترقی کر لی۔ قومی ٹیم آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں تیسری پوزیشن پر جا پہنچی۔ پالی کیلے میں کپتان مصباح الحق کے فلک شگاف چھکے کے ساتھ ہی پاکستان نے سری لنکا کو سات وکٹوں سے زیر کر کے تاریخ رقم کی۔ لنکن ٹیم کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سریز دو ایک سے جیتنے کے بعد ٹیم پاکستان نے آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی ہے۔ ستانوے پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر موجود ٹیم پاکستان نے ٹیسٹ رینکنگ میں تین درجے ترقی کی اور اس طرح شاہین ایک سو ایک پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر براجمان ہو گئے۔ دوسری جانب پاکستان کے ہاتھوں شکست کا مزہ چکھنے والی لنکن ٹیم چھیانوے ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ ساتویں پوزیشن پر پہنچ گئی۔ رینکنگ میں جنوبی افریقا پہلے، آسٹریلیا دوسرے، نیوزی لینڈ چوتھے، بھارت پانچویں جبکہ انگلینڈ چھٹے نمبر پر موجود ہے۔ دوسری جانب اس فہرست میں ویسٹ انڈیز آٹھویں ، بنگلہ دیش نویں اور زمبابوے دسویں پوزیشن پر ہے۔