Tuesday, April 23, 2024

سری لنکن کرکٹ ہیڈ کوچ بھی عمران خان کے مداح نکلے

سری لنکن کرکٹ ہیڈ کوچ بھی عمران خان کے مداح نکلے
September 29, 2019
کراچی (92نیوز) سری لنکن کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ وزیراعظم عمران خان کے مداح نکلے، نیشنل اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کے دوران صحافی نے عمران خان کے بارے میں پوچھا تو رمیش رتنائیکے کا کہنا تھا کہ عمران خان نے انکی بطور کھلاڑی بہت حوصلہ افزائی کی، وہ سری لنکا کے اچھے دوست ہیں، مجھے لگتا ہے عمران خان دنیا کو لیڈ کر رہے ہیں۔ رمیش رتنائیکے نے کہا کہ پاکستان میں جیسی سیکورٹی ملی ہے ایسی دنیا میں کہیں نہیں دیکھی، ہم نے شدید گرمی میں بیٹنگ اور باﺅلنگ کی بھر پور پریکٹس کی، ہماری ٹیم میں سینئر کھلاڑی شامل نہیں لیکن جونیئر کھلاڑی بھی ٹف ٹائم دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم یہاں مثبت کرکٹ کھیلنے اور سیریز جیتنے آئے ہیں، دوسرے ممالک کے مقابلے میں کراچی میں بہت زیادہ سکیورٹی دی جا رہی ہے۔ کراچی کے کھانے بھی بہت لذیذ ہیں اور میزبانی بھی لاجواب ہے۔