Friday, April 26, 2024

سری لنکن کرکٹ ٹیم تین ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی میچ کھیلنے ستمبر میں پاکستان آئے گی

سری لنکن کرکٹ ٹیم تین ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی میچ کھیلنے ستمبر میں پاکستان آئے گی
August 23, 2019
 لاہور (92 نیوز) سری لنکن کرکٹ ٹیم تین ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی میچ کھیلنے ستمبر میں پاکستان آئے گی ۔ میچ کراچی اور لاہور میں کھیلے جائیں گے ۔ دونوں کرکٹ بورڈز کے متفقہ فیصلے کے مطابق تین ایک روزہ اور 3 ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز 27 ستمبر سے 9 اکتوبر کے درمیان ہو گی۔ تینوں ون ڈے میچ کراچی میں کھیلے جائیں گے۔ پہلا میچ 27 ستمبر، دوسرا میچ 29 ستمبر اور تیسرا ون ڈے میچ دو اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔ https://twitter.com/TheRealPCB/status/1164874578876862465 لاہور کا قذافی اسٹیڈیم تین ٹی ٹونٹی میچوں کی میزبانی کرے گا۔ پہلا میچ 5 اکتوبر، دوسرا 7 اکتوبر اور تیسرا میچ 9 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔ دونوں بورڈز کے درمیان ٹیسٹ میچوں کی سیریز دسمبر میں منعقد کرانے پر اتفاق ہوا ہے۔ سری لنکا کے سکیورٹی وفد نے پاکستان کا دورہ کرکے سکیورٹی کے حوالے سے مثبت رپورٹ اپنے بورڈ کو جمع کرائی تھی جس پر یہ فیصلہ کیا گیا۔