Saturday, May 11, 2024

سری لنکن ٹیم کے دو ٹیسٹ میچز کھیلنے کیلئے پاکستان آنے کا امکان

سری لنکن ٹیم کے دو ٹیسٹ میچز کھیلنے کیلئے پاکستان آنے کا امکان
October 20, 2019
لاہور ( 92 نیوز) ون ڈے اور ٹی 20 کے بعد اب سجے گا ٹیسٹ کا میدان ، دس سال بعد پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کے دروازے کھلنے کے امکانات روشن ہو گیا ۔ سری لنکا اور پاکستان کرکٹ بورڈ  میں مذاکرات کامیاب ہو گئے ، سری لنکن ٹیم 2 ٹیسٹ میچز کھیلنے کے لیے پاکستان آنے کا امکان ہے ۔ پاکستان میں کرکٹ پر بند دروازے ایک ایک کر کے کھلنے لگے ، ون ڈے ، ٹی 20 کے بعد اب  ٹیسٹ سیریز پر بھی بین الاقوامی کرکٹ کے دروازے کھلنے والے ہیں ،  ذرائع کے مطابق پی سی بی اور  سری لنکا  کرکٹ بورڈ میں مذکرات کامیاب  ہو گئے۔ سری لنکن ٹیم   دو ٹیسٹ میچز کھیلنے پاکستان آئے گی ، ٹیسٹ میچز  کراچی اور راولپنڈی   میں کھیلے جائیں گے، ذرائع کا کہنا ہے موسم کی  وجہ سے دسمبرمیں لاہور میں میچز کا انعقاد مشکل ہوتا ہے اس لیے میچز کے وینیو کو تبدیل کیا گیا ہے۔ حال ہی میں سری لنکاکی ٹیم پاکستان میں ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیل کر گئی ہے۔دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کی سیریز دسمبر میں شیڈول ہے۔