Friday, May 3, 2024

سری لنکن ٹیم دوسری اننگز میں313رنز پر ڈھیر، پاکستان کو جیت کیلئے 377 رنز درکار

سری لنکن ٹیم دوسری اننگز میں313رنز پر ڈھیر، پاکستان کو جیت کیلئے 377 رنز درکار
July 6, 2015
لاہور (92نیوز) سری لنکن ٹیم پاکستان کےخلاف پالی کیلے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں تین سو تیرہ رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔ کپتان اینجلیو میتھیوز نے ایک سو بائیس رنز کی اننگز کھیلی، فاسٹ باو¿لر عمران خان نے پانچ شکار کئے۔ میچ کے تیسرے روز سری لنکا نے دوسری اننگز کا آغاز کیا تو پینتیس رنز پر اس کی تین وکٹیں گر چکی تھیں۔ راحت علی نے کرونا رتنے اور لہیرو تھریمانے کو بولڈ کیا۔ کوشل سلوا کی وکٹ احسان عادل کے حصے میں آئی جبکہ اپل تھارنگا کو یاسر شاہ نے اپنا شکار بنایا، انہوں نے اڑتالیس رنز کی اننگز کھیلی۔ جیہان مبارک پینتیس رنز بنا کر یاسر شاہ کا شکار بنے۔ میچ کے چوتھے روز تمام پانچ وکٹیں عمران خان کے حصے میں آئیں۔ انہوں نے دنیش چندیمل، دھامیکا پرساد، تھارینڈو کوشل اور سرنگا لکمال کو اپنا شکار بنایا۔ کپتان اینجلو میتھیوز نے ایک سو بائیس رنز بنائے اور وہ بھی عمران خان کی گیند پر پویلین لوٹے۔ راحت علی اور یاسر شاہ نے دو، دو جبکہ احسان عادل نے ایک وکٹ حاصل کی۔