Tuesday, May 7, 2024

سری لنکن صدر نے پارلیمنٹ تحلیل کر دی

سری لنکن صدر نے پارلیمنٹ تحلیل کر دی
November 10, 2018
کولمبو ( 92 نیوز ) سری لنکا میں سیاسی بحران شدت اختیار کرگیا ،  صدر میتھری پالا سری سینا نے پارلیمنٹ تحلیل کردی جس کےبعد قبل ازوقت انتخابات کی راہ ہموار ہوگئی۔ سری لنکا میں سیاسی بحران رانیل وکرما سنگھے کو وزارت عظمیٰ سے فارغ کرنے پر پیدا ہوا ،  اُن کی جگہ سابق صدر مہندا راجا پاکسے وزیراعظم کا حلف اٹھا چکے ہیں۔ نئے وزیراعظم کو پارلیمان کے اعتماد کے لیے مطلوبہ تعداد میں ووٹ حاصل نہ ہو سکے، جس کے بعد صدر میتھری پالا سری سینا نے پارلیمنٹ تحلیل کردی ۔ خبر ایجنسی کے مطابق نئے انتخابات اگلے سال پانچ جنوری کو کرائے جائیں گے۔