Sunday, April 28, 2024

سری لنکن شہری کی میت کی اعزاز کیساتھ وطن روانگی

سری لنکن شہری کی میت کی اعزاز کیساتھ وطن روانگی
December 6, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) سانحہ سیالکوٹ میں ہلاک ہونے والے سری لنکن شہری کی میت کو اعزاز کیساتھ وطن واپس روانہ کردیا گیا۔

سری لنکن شہری پرنیاتھا کمارا کی میت کو طیارے میں منتقلی کے موقع پر ایئرپورٹ پر سری لنکا کا سفارتی عملہ، پنجاب حکومت کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

صوبائی وزیر انسانی حقوق اعجاز عالم نے کہا سری لنکن شہری کی میت کو اعزاز کیساتھ وطن واپس روانہ کردیا۔ ملزموں کوکیفر کردار تک پہنچائیں گے، سری لنکن منیجر کی فیملی کو ہر قسم کی سپورٹ کرینگے۔