Sunday, May 19, 2024

سری لنکن شہری کا قتل کیس، 85 ملزموں کا 14 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

سری لنکن شہری کا قتل کیس، 85 ملزموں کا 14 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
January 3, 2022 ویب ڈیسک

گوجرانوالہ (92 نیوز) سری لنکن شہری کے قتل کیس میں گوجرانوالہ کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 85 ملزموں کا 14 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

سری لنکن شہری کے قتل میں ملوث 85 ملزمان عدالت میں پیش ہوئے، انسداد دہشت گردی عدالت کی جج نتائشہ نسیم سپرا نے کیس کی سماعت کی۔

عدالت نے 85 ملزموں کا 14 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے ملزمان کو 17 جنوری کو دبارہ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

سانحہ سیالکوٹ میں ملوث 150 سے زائد ملزمان کو پولیس ویڈیو کی مدد سے گرفتار کیا تھا۔ 70 سے زائد افراد کو عدم ثبوت پر رہا کردیا گیا تھا۔

پولیس نے 29 دن بعد ملزمان کا انٹیرم چلان عدالت میں پیش کردیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت کی جج نتائشہ نسیم سپرا نے کیس کی تفتیش جلد مکمل کرنے کا حکم دیدیا۔