Sunday, September 8, 2024

سری لنکن انتخابات : سابق صدر راجہ پاکسے اور موجودہ وزیراعظم وکرمے سنگھے کی جماعتوں میں سخت مقابلہ جاری

سری لنکن انتخابات : سابق صدر راجہ پاکسے اور موجودہ وزیراعظم وکرمے سنگھے کی جماعتوں میں سخت مقابلہ جاری
August 17, 2015
کولمبو (ویب ڈیسک) سری لنکا میں پارلیمانی الیکشن کیلئے ووٹنگ جاری ہے۔ ملک کے ایک کروڑ پچاس لاکھ چوالیس ہزار اہل رائے دہندگان پندرہویں پارلیمان کیلئے225ارکان کا انتخاب کریں گے۔ موجودہ انتخابی نظام کے تحت ایک سو چھیانوے ارکان کا انتخاب براہ راست عوامی ووٹوں سے ہو گا جبکہ بائیس نشستیں پارٹیوں کے ووٹوں کے تناسب سے تقسیم ہو نگی۔ ملک میں اہل ووٹروں کی تعداد ایک کروڑپچاس لاکھ چوالیس ہزار چار سو نوے ہے۔ انتخابات میں اکیس رجسٹرڈ پارٹیوں اور آزاد گروپوں کے چھے ہزار ایک سو اکاون امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔ سابق صدر راجہ پاکسے اور موجودہ وزیر اعظم وکرمے سنگھے کی جماعتوں میں سخت مقابلہ ہے۔