Friday, April 19, 2024

سری لنکن آرمی چیف کا جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ ،یاد گار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی

سری لنکن آرمی چیف کا جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ ،یاد گار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی
April 23, 2018
راولپنڈی ( 92 نیوز ) سری لنکا کے آرمی چیف  لیفٹیننٹ جنرل سینا نائیکے نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سری لنکن آرمی چیف کی جی ایچ کیو آمد پر پاک آرمی کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی جبکہ سری لنکن آرمی  چیف نے یاد گار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے کمانڈر سری لنکن آرمی کی ملاقات میں مسلح افواج کے مابین تعلقات، علاقائی سلامتی کی صورتحال، باہمی دلچسپی کے پیشہ وارانہ امور اور دفاعی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سری لنکن آرمی چیف نے دہشتگردی کیخلاف پاک آرمی کی کامیابیوں کو سراہا ، لیفٹیننٹ جنرل سینا نائیکے نے پاکستان کی خطے میں استحکام کیلئے جاری کاوشوں کی بھی تعریف کی۔