Tuesday, April 23, 2024

  سری لنکاکےخلاف گال ٹیسٹ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم مشکلات سےدوچار

   سری لنکاکےخلاف گال ٹیسٹ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم مشکلات سےدوچار
June 19, 2015
گال(92نیوز)سری لنکا کے خلاف گال ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم مشکلات کا شکار ہو گئی،  بیٹسمینوں نے باؤلرز کی اچھی کارکردگی پر پانی پھیر دیا، سری لنکا کو تین سو رنز پرآؤٹ کرنے کے بعد پاکستانی ٹیم نے  ایک سو اٹھارہ کے اسکور پر پانچ وکٹیں گنوا دیں۔ تفصیلات کے مطابق تیسرے روز کھیل کا آغاز ہوا تو سری لنکا نے تین وکٹوں پر ایک سو  اٹھہتر رنز بنا رکھے تھے،  میزبان ٹیم تیسرے روز مزید ایک سو بائیس رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔ اوپنر کوشل سلوا ایک سو پچیس رنز بنا کر نمایاں رہے۔ پاکستان کی طرف سے وہاب ریاض اور ذوالفقار بابر نے تین تین جب کہ یاسر شاہ اور محمد حفیظ نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ پاکستان کی پہلی اننگز میں تین وکٹیں پینتیس رنز پر گر چکی تھیں، حفیظ دو، احمد شہزاد نو اور اظہر علی آٹھ رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ یونس خان سینتالیس اور مصباح الحق بیس رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ بارش کی وجہ سے  تیسرے دن کا کھیل جلد ختم کیا گیا تو اسد شفیق چودہ اور سرفراز احمد پندرہ رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔