Friday, March 29, 2024

سری لنکاکےخلاف قومی ٹیسٹ ٹیم کاتربیتی کیمپ،10کھلاڑیوں کی شرکت، ٹیم8جون کو کولمبو روانہ ہو گی

سری لنکاکےخلاف قومی ٹیسٹ ٹیم کاتربیتی کیمپ،10کھلاڑیوں کی شرکت، ٹیم8جون کو کولمبو روانہ ہو گی
June 6, 2015
لاہور (92نیوز) سری لنکا کے بلے بازوں کو اڑانے کےلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کی پیس بیٹری کو تیز کرنے کا عمل شروع ، تربیتی کیمپ میں ہیڈ کوچ کی غیرموجودگی میں گرانٹ فلاور اور شاہد اسلم نے اپنے ذمہ داریاں نبھائیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ سکواڈ میں منتخب پندرہ کھلاڑیوں میں سے دس کیمپ میں حاضر ہوئے جن میں کپتان مصباح الحق، نائب کپتان اظہر علی سمیت کل دس کھلاڑی شریک ہوئے اور بیٹنگ اور باولنگ پریکٹس کی۔ پانچ کھلاڑیوں نے کیمپ میں رپورٹ نہیں کیا جن میں یونس خان، اسد شفیق، سرفراز احمد، حارث سہیل اور یاسر شاہ شامل ہیں۔ البتہ راحت علی، وہاب ریاض، احسان عادل، عمران خان اور جنید خان کے علاوہ جونیئرز میں سے ضیاءالحق اور آفتاب نے بھی سینئرز کو خوب پریکٹس کروائی۔ دوسری جانب کیمپ مینجمنٹ نے کہا ہے کہ بقیہ پانچ کھلاڑی بھی جلد کیمپ کو جوائن کر لیں گے۔ قومی ٹیسٹ ٹیم آٹھ جون کو تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنے کےلئے لاہور سے کولمبو کےلئے روانہ ہو گی۔