Friday, March 29, 2024

سری لنکا کے پارلیمانی انتخابات میں وزیراعظم راجا پاکسے نے پھر میدان مار لیا

سری لنکا کے پارلیمانی انتخابات میں وزیراعظم راجا پاکسے نے پھر میدان مار لیا
August 7, 2020
 کولمبو (92 نیوز) سری لنکا کے پارلیمانی انتخابات میں حکمران جماعت  نے پھر میدان مار لیا۔ وزیراعظم راجا پاکسے کی جماعت 225 میں سے 146 نشستوں پر کامیاب ہو گئی۔ مرکزی اپوزیشن جماعت صرف 54 سیٹیں ہی جیت پائی ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق انتخابات میں ٹرن آؤٹ 75 فیصد رہا۔ حکمران جماعت نے کم و بیش 68 لاکھ ووٹ حاصل کیے۔ سری لنکن صدر گوٹابایا راجا پاکسے نے ٹویٹ کے ذریعے بے مثال کامیابی پر عوام کا شکریہ ادا کیا اور عوامی خدمت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔