Thursday, April 25, 2024

سری لنکا کے دو اہم کھلاڑی ان فٹ

سری لنکا کے دو اہم کھلاڑی ان فٹ
June 9, 2019
لندن ( 92 نیوز) دنیائے کرکٹ کے سب سے بڑے کپ کے لئے ٹیموں کی  دوڑ جاری ہے ، ایسے میں سری لنکا کی ٹیم کے دو بڑے  کھلاڑی ان فٹ ہو گئے جس کے باعث بنگلہ دیش کیخلاف میچ  میں شرکت مشکوک ہو گئی ۔ بنگلہ دیش اور سری لنکا نے 12 جون کو برسٹل کے میدان میں مدمقابل آنا ہے مگر اس سے پہلے سری لنکن ٹیم  کے دواہم کھلاڑی ان فٹ ہوگئے ہیں ۔ فاسٹ باؤلر نوان پرادیپ برسٹل میں نیٹ پریکٹس کے دوران  انگلی زخمی کرا بیٹھے جبکہ بلے باز لہرو تھریمانے بھی زخمی ٹخنے کے باعث نیٹ پریکٹس کے دوران مشکل میں نظر آئے ۔ دونوں کھلاڑیوں کی بنگلہ دیش کیخلاف میچ میں شرکت مشکوک ہوگئی ہے ۔ سری لنکا نے تین میچز میں سے ایک جیتا اور ایک ہارا ہے  جبکہ پاکستان کیخلاف میچ بارش کی وجہ سے نہ ہوسکا تھا ،سری لنکا کے پوائنٹس ٹیبل پر تین پوائنٹ ہیں۔