Thursday, April 18, 2024

سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں پاکستان نے کئی ریکارڈ بنا دیے

سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں پاکستان نے کئی ریکارڈ بنا دیے
December 23, 2019
لاہور ( 92 نیوز) پاکستان نے سری لنکا  کیخلاف ٹیسٹ سیریز  میں  کئی نئے ریکارڈ بنا دیے ، قومی بلے باز عابد علی ٹیسٹ اور ون ڈے میں ڈیبیو پر سنچریاں اسکور کرنے والے دنیا کے پہلے بلے بازبھی بن گئے ۔ عابد علی نے  اپنے دو ابتدائی ٹیسٹ میچوں میں سنچریاں اسکور کرنے والے پہلے پاکستانی بلے باز ہونے کا ریکارڈ قائم کیا۔ عابد علی ٹیسٹ کی پہلی تین اننگز میں سب سے زیادہ اسکور بنانے والوں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر آگئے۔ انہوں نے تین اننگز میں 321رنز بنائے ، اس پہلے پاکستان کی جانب سے لیجنڈری بلے باز ظہیر عباس نے 318رنز بنائے تھے۔ پاکستان کے ٹاپ فور بلے بازوں نے ٹیسٹ میں پہلی بار سنچریاں اسکور کیں ۔ عابد علی اور شان مسعود نے دوسری اننگز میں 278رنز کی شراکت قائم کی جو پاکستان کی طرف سے ٹیسٹ میں پہلی وکٹ  کی دوسری بڑی پارٹنر شپ ہے۔ اسی سیریز کے دوسرے میچ میں نسیم شاہ ایک ہی اننگز میں 5 وکٹیں حاصل کرنے والے دنیا کے دوسرے کم عمر ترین باؤلر بن گئے ۔